لنگر کی روایت صدیوں پرانی ہیں ۔ مزارات اور مقدس مقامات پر مسافروں ، طلبہ اور ضرورت مند افراد کی رہائش اور کھانے پینےکے انتظام کا سلسلہ جاری وساری ہے ۔
مزارات پر خوش عقیدہ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے دعا مانگنے آتی ہے ۔ اس موقع پر وہ مزار میں موجود افراد کے لیے لنگر بھی دیتے ہیں تاکہ ان کی دعا یا دعا قبول ہونے کی صورت میں مانی گئی منت پوری ہو ۔
کچھ عرصہ پہلے تک فلمسٹار بھی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے داتا دربار سمیت مختلف مزارات پر نیاز دیتے تھے ۔
لنگر سے اگر ایک طرف غریبوں،یتیموں اور مسافروں کیلئے کھانا میسر ہوتا ہے تو دوسرے طرف کھانا پکانے کے کاروبار سے بھی بے شمار افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے۔
لنگر کی روایت ہے یہاں کسی سے اس کا مذہب ، مسلک ، علاقے اور زبان کے بارے میں نہیں پوچھا جاتا ۔ خلق خدا آتی ہے اور لنگر کے نظام سے اپنے حصے کا رزق لیکر اپنا پیٹ بھرتی ہے اور اپنے کاموں میں مگن ہوجاتی ہے ۔

 

(17)

درباروں اور مزارات پر لنگر کی رسم اور منت مرادیں

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-