ملک بھر کی اکثر جامعات میں اس وقت گرمیوں میں چھٹیاں چل رہی ہیں ۔ اکثر یہ چھٹیاں تین ماہ کی ہوتی ہیں ۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ ان تین ماہ طلبہ کرتے کیا ہیں ۔
ملک میں تقریبا 183 جامعات ہیں جن میں لاکھوں طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ مارکیٹ سے جڑے ہر شعبے سے متعلق جامعات میں شعبہ جات قائم ہیں لیکن ان طلبہ کو چھٹیوں میں کوئی اسائمنٹ نہیں دی جاتی ۔
اگر ان طلبہ کو چھٹیوں میں اپنے اپنے علاقوں میں انہیں شعبوں سے متعلق اسائمنٹس دی جائیں تو انہیں اپنے شعبے میں تجرباتی طور پر بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں ۔
طلبہ ٹیوشن سنٹر کھول سکتے ہیں ۔ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو کر اس کی سیاسی جدوجہد کا مطالعہ کر سکتے ہیں ۔ ویلفئیر کے کام کر سکتے ہیں ۔ ان شعبوں میں کام کرکے نا صرف وہ کچھ پیسے کما سکتے ہیں بلکہ اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں ۔
پاکستان میں نوجوانوں کی تربیت کے بہت کم مواقع میسر ہیں جس کی وجہ سے ملک کی ساٹھ فیصد آبادی ملک کا اثاثہ بننے کے بجائے بوجھ میں بدلتی جا رہی ہے ۔

(7)

یونیورسٹیوں کے طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں کیا کرتے ہیں ؟

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-