کئی برسوں سے پاکستانی جامعات میں لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد جاری ہے ۔ کراچی ، گوادر ، لاہور ، اسلام آباد ، کوئٹہ اور سر گودھا سمیت مخلتف مقامات پر کتاب میلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ۔
ان کتاب میلوں کی وجہ سے ایک طرف نئی سوچ اور فکر کے حامل لکھاری ، شاعر ، موسیقار سامنے آرہے ہیں تو دوسری جانب سے انتہا پسندانہ رحجانات اور شدت پسندانہ سوچ میں کمی بھی واقع ہو رہی ہے ۔
ان ادبی میلوں میں جہاں ملک بھر پبلشرز کو اپنی کتابیں ایک جگہ لگانے کا موقع ملتا ہے وہیں کتابیں خریدنے کے شوقین افراد کو مختلف موضوعات پر کتابیں ایک ہی جگہ اور بازار سے نسبتا رعایتی قیمت پر مل جاتی ہیں ۔
ادبی میلوں میں سیاست ، ثقافت اور سماج میں مذہب کے کردار سمیت موسیقی ، مصوری ، طنز و مزاح ، شاعری سمیت ادب کی تمام اصناف پر بحثیں ہوتی ہیں جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود موضوع سے جڑی شخصیات کو بھی سننے، دیکھنے اور ان کے خیالات کو جاننے کا موقع ملتا ہے ۔
کتاب میلے صرف ادب کے میدان کو ہی نمایاں نہیں کر رہے بلکہ ان میلوں میں رقص و موسیقی کی محافل ہمیں اس خطے کی تاریخ اور ثقافت کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔
پاکستان ساگا کے لیے ناصر فرید ، اسلام آباد

(8)

پاکستان میں ہونے والے ادبی ، ثقافتی اور کتابوں کے میلے معاشرے میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں ؟

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-