وفاقی دارلحکومت اسلام آبادسے چند کلومیٹر کے فاصلے پر بدھ مت مذہب کے پیشوا گوتم بدھ کی یاد میں دھرماجیکا اسٹوپا صدیوں سے بدھ مت کے ماننے والوں کے لئے عقیدت اور عبادت کا مرکز ہے ۔ اگر پاکستانی حکومتیں اس مقام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی تزئین و آرائش پر توجہ دیتیں تو ہر سال یہاں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند اپنی مذہبی ذمہ داریاں ادا کرنے پہنچ جاتے۔ اگرچہ ماضی میں اس پہ توجہ نہیں دی گئی تاہم موجود ہ حکومت ملک بھر میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ یورپ کےاور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے بدھ عقیدت مند اور سو سوسائٹی نے رواں سال بیساکھ میں وزیر اعظم کے مشیر ذلفی بخاری کے ہمراہ دھرماراجیکااسٹوپا کا دورہ کیا ۔ اس کی رپورٹ ہمارےساتھی سجاد اظہر نے بھیجی ہے۔

(9)

دھرماراجیکااسٹوپا اور گوتم بدھ کی یاد

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-