سال کے گیارہ مہینے کمائی کرنے کے ہوتے ہیں مگر رمضان کا بابرکت مہینہ اس کمائی کو غریبوں سے بانٹنے کا درس دیتا ہے۔ اس فلسفے پر عمل پیرا پشاور کے حکیم امرجیت سنگھ کا مطب رمضان کے مبارک مہینے میں اپنے مریضوں کو پچاس فیصد رعایت دیتا ہے ۔ ان کے مریض بتاتے ہیں کہ ممکن ہے انہیں مالی نقصان ہوتاہو مگر وہ ہماری دعائیں لیتے ہیں اور یہی ان کی اصل کمائی ہے۔ پشاور سے عبداللہ ملک نے یہ رپورٹ پاکستان ساگا کے لئے بھیجی ہے ۔

(7)

پشاور کے حکیم امرجیت سنگھ اور رحمت ِرمضان

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-