دنیا بھر میں پشتو زبان بولنے والے تمام افراد بلاشبہ زرسانگہ کے نام اور آواز سے واقف ہیں ۔ خیبرپختونخواہ کے ایک روایتی گھرانے سے تعلق رکھنے والی زرسانگہ پچھلے پچاس سالوں سے پشتو موسیقی کی بلا شرکت غیرے ملکہ تصور ہوتی ہیں ۔ انہوں نے سینکڑوں گیت گائے ہیں ۔ آج بھی ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کے فن اور مہارت کا اعتراف صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کی صورت میں کیا گیا ہے۔ پشتو موسیقی کی شناخت کی زرسانگہ آج بھی ایک کرائے کے مکان اور اس سے ملحقہ خیمے میں اپنی زندگی کے مشکل دن گزار رہی ہے۔ ہمارے ساتھی مدثر شاہ نے ان سے ملاقات کی اور پاکستان ساگا کے لئے یہ رپورٹ بھیجی ہے۔

(108)

زرسانگہ ، پشتو گائیکی کی لیجنڈ، اب کس حال میں ہے؟

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-