کراچی میں ریڈیو پاکستان کے عقب میں واقع گلیوں میں سے ایک ایسی بھی ہے جہاں سے ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں سر سنگیت کے سازندوں اور فنکاروں نے اپنے فن کی خوشبو سے ملک بھر کی فضا کو معطر کیا۔ یہ روایت آج بھی اپنے اس ورثے کی امین ہے۔ یہاں نہ صرف فن اور فنکار مل بیٹھتے ہیں بلکہ موسیقی کے آلات بھی ترتیب دیئے جاتے ہیں ۔ اس گلی کی اس خصوصیت نے اس کو فنکار گلی کا نام دیا ہے۔ آئیے ہمارے ساتھی فراز خان کے ساتھ اس گلی میں چلتے ہیں ۔ پاکستان ساگا کی یہ رپورٹ دیکھتے ہیں ۔

(44)

فنکار گلی جہاں سُر بکھرتے ہیں

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-