’آپ آزاد ہیں۔ آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے۔ آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ذات یا نسل سے ہو۔ ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔‘قائد اعظم نے یہ الفاظ ۱۱ اگست ۱۹۴۷ کو پاکستان کی پہلی مجلس ِ قانون ساز سے خطاب کرتے ہوئے ادا کئے ۔ ان الفاظ کو عملی شکل میں ڈھالنے کی ایک کوشش کراچی کے نواحی قصبے منگھوپیر میں کی جارہی ہے جہاں مسجد مندر اور گرجا تینوں ایک ساتھ ہیں اور مختلف مذاہب کے ماننے والے یہ سب پاکستانی ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں ۔ ہمارے ساتھی فراز خان نے منگھو پیر سے پاکستان ساگا کے لئےیہ رپورٹ بھیجی ہے۔

(52)

قائد اعظم کا پاکستان : منگھو پیر کراچی

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-