پاک افغان سرحد آئے روز تنازعات اور دہشتگردی کی زد میں رہتی ہے۔ کبھی اسے پاکستان کی جانب سے تو افغانستان کی جانب سے بند کردیا جاتا ہے۔ اس کی بندش سے صرف تاجر ، مریض اور دیگر پاک افغان شہری ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ کچھ طلبہ بھی اس صورت حال کے سبب اپنے سکول نہیں جا سکتے۔ پاک افغان سرحد کے عین پاس کیا کوئی سکول ممکن ہے؟ جی ہاں! پاک افغان سکول طورخم ایک ایسا سکول ہے جہاں باہمی تنازعات کے سائے تلے علم کی شمع روشن ہے۔ وہاں پاکستان کے قومی ترانے پر احترام کے ساتھ صرف پاکستان ہی نہیں افغانستان کے بچے بھی خاموش کھڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان ساگا کے لئے اس سکول کی کہانی عبداللہ ملک نے بھیجی ہے۔

(16)

پاک افغان سکول طورخم :اندھیرے میں روشنی کی کرن

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-