دہ بظاہر دیکھ نہیں سکتا۔ لیکن وہ معاشرے کو آئینہ دکھا سکتا ہے۔ وہ خیبر پختونخواہ کا پہلا نابینا صحافی ہے ۔ وہ دومضامین میں ماسٹرز ڈگریاں رکھتا ہے۔ اس کے صحافی دوست بتاتے ہیں کہ اس کی فائل کی گئی سٹوری عام رپورٹرز کی طرح نہیں ہوتی ۔ وہ کسی واقعے میں چھپے ایسے پہلو بھی بیان کرتا ہے جسے ہم دیکھنے والوں کی آنکھ دیکھ نہیں سکتی ۔ عماد یوسفزئی ایک حساس صحافی ہے لہذا اس کی رپورٹ کی ہوئی کسی بھی خبر میں حساسیت کا وہ پہلو ضرور نمایاں ہوتا ہے جسے ہم صرف اس کی آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں۔ثمر خان نے پشاور سے دل کو چھو لینے والی یہ رپورٹ پاکستان ساگا کے لئے ارسال کی ہے ۔

(47)

عماد یوسفزئی ۔ خیبر پختونخواہ کا باصلاحیت صحافی

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-