پاکستان کی کل آبادی کا آدھا حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور وہ مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں ۔ پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بھی اب خواتین محض گھروں کی حد تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ تعلیم ، مذہب ، عدلیہ ، انتظامیہ اور کھیلوں جیسے ان شعبوں میں جہاں روایتی طور پر مردوں کا غلبہ تھا ، اب اپنا مقام پیدا کررہی ہیں ۔ بلوچستان میں خواتین کی ترقی کسی ایک خاص مذہب یا قوم تک محدود نہیں ہے بلکہ اقلیت میں شمار ہونے والے نسلی اور مذہبی گروہوں کی خواتین بھی ملک اور معاشرے کے لئے اپنا فرض پورے شوق سے ادا کررہی ہیں ۔ بلوچستان کی خواتین ملک وقوم کی تعمیر ترقی میں کس طرح مصروف عمل ہیں ۔ اس کے مزید جاننے کے لئے پاکستان ساگا کی یہ رپورٹ دیکھئے ۔

(8)

بلوچستان کی تعمیر وترقی میں خواتین کا کردار

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-