اکثر لوگ اسلام آبا دکو گریڈوں کا شہر کہتے ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے سے ملتے وقت رکھ رکھاؤ اور عہدے کا لحاظ رکھتے ہیں ۔ دیگر شہروں کے باسی یہ بھی خیال کرتے ہیں کہ اسلام آباد میں کوئی شہری ثقافت نہیں ہے ۔ شائد یہ رائے کچھ وقتوں تک درست بھی ہو لیکن اسلام آباد بدل رہا ہے ۔ ہر اتوار کی سہ پہر 4 بجے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں ایک چوپال سجتی ہے ۔ جہاں شاعر ، ادیب ، گلوکار ، موسیقار اور دانشور اکٹھے ہوتے ہیں ۔ ملکی و سماجی مسائل پہ گفتگو کرتے ہیں ۔ اپنے اپنے فن اور مہارت کا اظہار کرتے ہیں ۔ ہر عمر اور ہر طبقہ حیات کے لوگوں کا یہ اکٹھ اسلام آباد کے متعلق لوگوں کی رائے تبدیل کررہا ہے۔ اس چوپال کے متعلق مزید جاننے کے لئے پاکستان ساگا کی یہ رپورٹ دیکھئے ۔

(10)

اسلام آباد میں سجائی گئی چوپال کا احوال

ساگا ویڈیوز |
About The Author
-