پاکستان ساگا ویڈیو میگزین ہے یہ پاکستان کے وہ پہلو اُجاگر کرتا ہے جو عموماًہماری اور دنیا کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں ۔پاکستان ثقافتی ،لسانی ،مذہبی اورجغرافیائی لحاظ سے ایک متنوع اور خوب صورت ملک ہے ۔پاکستان ساگا خوب صورتی کشید کرتا ہے اور آپ کی نظروں کے ذوقِ حُسن کی نذر کرتا ہے ۔اگر کہیں منفی رجحان پروان چڑھ رہا ہے تو سامعین کے سامنے لاتا ہے تاکہ اسے روکا جاسکے اور پاکستان کا خوب صورت ساگا رواں دواں رہے۔